عائشہ عمر نے ہم وطنوں کیلئے آواز بلند کردی،اداکارہ کا پاکستانیوں کی حمایت میں اہم بیان
01-14-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا میں پاکستانیوں کو منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا اور سینما انڈسٹری میں پاکستان کو ہمیشہ منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے لیکن ہمیں سچ کو سامنے لانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم لوگوں کو سچائی بتائیں، دنیا کو نہ صرف ہمارا بیانیہ غلط بتایا جاتا ہے بلکہ وہ مسلمانوں کو بھی غلط پیش کرتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ ہمیں میڈیا اور سینما میں ایک متبادل بیانیہ پیش کرنا چاہئے اور پھر لوگوں پر یہ فیصلہ چھوڑ دینا چاہئے کہ وہ کسی کے متعلق کیا فیصلہ کرتے ہیں۔