قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیاں، محمد حفیظ نے کھلاڑیوں پر لیگز کے دروازے بند کردیئے

01-14-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناکامیاں ،سینئر کھلاڑیوں اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کے درمیان ٹھن گئی۔

رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کھلاڑیوں پر لیگز کے دروازے بند کردیئے، بورڈ نے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کیلئے این او سیز جاری کی تھیں جس پر محمد حفیظ نے کچھ کھلاڑیوں کو کلیئرنس دینے سے منع کردیا۔ کلیئرنس نہ دینے اور اعتراض کرنے پر سینئر کھلاڑی ٹیم ڈائریکٹر سے ناراض ہوگئے، کھلاڑیوں اور ٹیم ڈائریکٹر کے درمیان تلخی کے باعث بات چیت بھی کم ہوگئی۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی ، شاداب خان ، اعظم خان اور محمد وسیم کے IL-T20 سے معاہدے ہیں۔