نشان الاٹمنٹ میں بے ضابطگی، پی پی رہنما تاج حیدرکا الیکشن کمیشن کوخط

01-14-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 163کے امیدوار محمد فیاض بھٹی کے نشان کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں محمد فیاض بھٹی کے نشان کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔   — Pakistan Peoples Party - PPP (@PPP_Org) January 14, 2024 سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ محمد فیاض بھٹی نے 12 جنوری 2024 کو پی پی پی کا ٹکٹ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروایا تھا، ٹکٹ جمع کروانے کے باوجود انہیں ایک آزاد امیدوار کے طور پر درج کر کے مطلوبہ نشان "تیر" کی بجائے "کیٹل" کا نشان الاٹ کیا گیا۔ رہنما پیپلزپارٹی کا مزیدکہنا تھا کہ یہ غیر متوقع تبدیلی انتخابی عمل کی نیک نامی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیتی ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ پی پی پی کے امیدوار کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہو سکتی ہے۔