عام انتخابات :پرویزالہٰی،شاہ محمودکی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

01-14-2024

(لاہور نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے سے متعلق ٹریبونل کے فیصلوں کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

عدالت نے پرویز الہٰی ،فواد چودھری ،شاہ محمود قریشی،حماد اظہر اور صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کے امیدواروں کی اپیلوں پر فیصلے محفوظ کرلئے۔ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے این اے 122اور این اے89سے کاغذات مسترد کرنے سے متعلق ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔