شدید سردی: نمونیا کے کیسز بڑھ گئے ، 4 مریض جان ہار گئے
01-14-2024
(ویب ڈیسک) شدید سردی کے باعث نمونیا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، اس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا 4 شہریوں کی زندگیاں نگل گیا جبکہ گزشتہ 1 ہفتے کے دوران لاہور میں 23 افراد نمونیا کے باعث جاں بحق ہوئے۔ پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد نمونیا کے باعث جان کی بازی ہار گئے اور گزشتہ 7 روز کے دوران پنجاب بھر میں 63 افراد نمونیا کے باعث جاں بحق ہوئے۔ واضح رہے کہ نمونیا ایک خطرناک مرض ہے جس کے باعث دنیا بھر میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ نمونیا کی مختلف علامات میں سینے میں تکلیف، سانس لینے میں دشواری، زور دار کھانسی، گلے میں درد، شدید تھکاوٹ کا احساس اور بخار وغیرہ شامل ہیں۔