پاکستان کا کیویز کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

01-14-2024

(لاہور نیوز) پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

 دوسرے میچ کے لئے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کی پلیئنگ الیون ہی دوسرے میچ کیلئے میدان میں اترے گی۔ پلیئنگ الیون میں کپتان شاہین آفریدی، محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، فخر زمان اور حارث رؤف شامل ہیں۔ افتخار احمد ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر اور عباس آفریدی بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج ہیملٹن میں کھیلا جائے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجکر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 46 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کو سیریز میں واپسی کا چیلنج درپیش ہے۔