دوسرا ٹی20: کیویز کا ایک اور کھلاڑی زخمی ہوکر باہر

01-14-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کے تیسرے میچ میں شامل کیوی کرکٹر کندھے کی انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوش کلارکسن سپر سمیش میں سنٹرل سٹیگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے اور پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ میں شرکت کا موقع گنوا بیٹھے۔ کیوی ٹیم مینجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ سنٹرل سٹیگز ول ینگ کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ کپتان کین ولیمسن پاکستان کیخلاف تیسرے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، انکی جگہ سٹیگز کو تیسرے میچ میں پلیئنگ الیون میں جگہ دی گئی تھی۔ قبل ازیں سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے قبل آل راؤنڈر مچل سینٹنر کوویڈ-19 وائرس کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے تھے۔