بابر اور فخرکی نصف سنچریاں رائیگاں، شاہین کیویز کیخلاف دوسرےٹی 20 میں بھی ناکام

01-14-2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو21 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں 195 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، بابراعظم اور فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔   — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 14, 2024 قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم  66 اور فخر زمان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے،  کپتان شاہین آفریدی  صرف 22 رنز ہی بنا سکے جبکہ  7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔  اوپنر صائم ایوب 1، محمد رضوان7، افتخار احمد 4، اعظم خان 2 اور عامر جمال 9 رنز بنا پائے، عباس آفریدی نے 7  اور حارث رؤف نے 2 رنز سکور کیے۔  نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملن نے 4، ٹم ساؤتھی، بین سیئرز اور ایش سودھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ قبل ازیں  نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو مقررہ 20 اوورز میں جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا۔   — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 14, 2024 کیویز کی جانب سے  فن ایلن نے 74 رنز   کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ڈیون کانوے نے 20، ڈیرل مچل نے 17 ، گلین فلپس  نے 13 اور مارک چیپمین نے 4 رنز  سکور کیے۔ نیوز ی لینڈ کے مچل سینٹنر 25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ٹم ساؤتھی نے پانچ اور  بین سیئرز نے 1 رن کھاتے میں ڈالا جبکہ  ایڈم ملن اور  ایش سودھی کوئی رن سکور نہ کر سکے۔  پاکستان کی جانب سے  حارث رؤف نے 3، عباس آفریدی نے 2 جبکہ عامر جمال اور  اسامہ میر نے ایک ، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ قبل ازیں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔       — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 14, 2024 پاکستانی سکواڈ: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا۔ قومی ٹیم میں محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہین آفریدی (کپتان)، عباس آفریدی اور حارث رؤف شامل تھے۔   — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 14, 2024 نیوزی لینڈ سکواڈ: دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر کی واپسی ہوئی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں  کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملن، بین سیئرز شامل تھے۔   — BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 14, 2024