مہنگائی کی ماری عوام پر مزید بوجھ،ایل پی جی گیس مزید 40 روپے مہنگی

01-13-2024

(ویب ڈیسک) ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہونے سے گھریلو سلنڈر مہنگا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اوگرانے جنور ی کے لیے فی گھریلو سلنڈر  3026اور فی کلو 256 سرکاری قیمت مقرر کی تھی ،لیکن مافیا مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمت میں بلا جواز اضافہ کر رہا ہے۔مارکیٹ میں گیس بلیک میں فروخت  ہورہی ہے، جس کی وجہ سے قیمت 300 روپے پر پہنچ گئی اور گھریلو سلنڈر 3450 سے 3550 تک کا فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب  صارفین ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کو ناجائز قرار دیتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب اوگرا اور سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔ مافیا کے ذریعے کروڑوں روپے  کا اضافی بوجھ صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔