میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے، مختلف موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

01-13-2024

(لاہور نیوز) رات ہوتے ہی میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، مختلف موٹر ویز کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔

 دھند کی شدت میں اضافے کے باعث موٹر وے ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ، موٹر وے ایم 5 کو شیر شاہ سے رحیم یارخان تک بند کر دیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملتان، فیصل آباد موٹروے، لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کاتحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔