پانامہ سازش کے جج ایک ایک کرکے بھاگ رہے ہیں: خواجہ سعد رفیق

01-13-2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ سازش کے جج ایک ایک کرکے بھاگ رہے ہیں۔

 مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے، ہم چاہتے ہیں انتخابات میں 1 گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہئے، اسمبلیوں کے بغیر سینیٹ کے انتخابات ممکن نہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آئی ایم ایف سے ادھورا معاہدہ چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، مانگ کر اور قرض لیکر اس ملک کو نہیں چلایا جاسکتا، ہمیں خود کو بھیک منگوں کی قوم کے طور پر متعارف نہیں کروانا، نوازشریف کی حکومت کے خلاف سازش نہ ہوتی تو پاکستان ٹریک پر چڑھ گیا تھا۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایک طرف ہم دھرنوں کا سامنا کر رہے تھے دوسری جانب ملک کو ٹریک پر چڑھا رہے تھے، ہم پاکستان میں سی پیک لیکر آئے، چائنہ میں شہباز سپیڈ کے نام سے ایک ٹرم بن گئی، ہم پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری لائے، ایک جانب کام ہو رہا تھا دوسری جانب سازش ہورہی تھی۔