عاصمہ جہانگیر گروپ کے منیر حسین بھٹی 3834 ووٹ لے کر لاہور بار کے صدر منتخب

01-13-2024

(لاہور نیوز) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا اعلان کر دیا گیا۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کے منیر حسین بھٹی 3834 ووٹ لے کر لاہور بار کے صدر منتخب ہو گئے۔ نثار اکبر بھٹی 2931 ووٹ لیکر سینئر نائب صدر کی سیٹ پر جیت گئے۔ بلال آصف 2241 ووٹ لیکر نائب صدر بن گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ زبیر گجر فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر فاتح قرار پائے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کُل 7 ہزار 171 ووٹ کاسٹ ہوئے۔