مومنہ اقبال شوبز انڈسٹری میں ہونیوالی علیحدگیوں پر بات کرتے آبدیدہ
01-13-2024
(لاہور نیوز) پاکستان کی مقبول اداکارہ مومنہ اقبال شوبز انڈسٹری میں ہونے والی علیحدگیوں سے متعلق گفتگو کرتے بوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
مومنہ اقبال نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح سے متعلق گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ جب میں آج کل شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق کا سنتی ہوں تو مجھے بہت افسوس ہوتا ہے، دو لوگ شادی میں ایک ساتھ رہ رہے ہوتے ہیں لیکن جب ان میں علیحدگی ہوجاتی ہے تو وہ لوگ بہت زیادہ ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر برا بھلا کہہ رہے ہوتے ہیں۔ مومنہ اقبال نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ نے کسی کے ساتھ ایک اچھا وقت گزارا ہے تو آپ کو چاہئے کہ آپ کو اس انسان کو بعد میں بھی وہی عزت دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ لڑکا ہو یا لڑکی دونوں پر لازم ہے کہ وہ ایک دوسرے کی عزت کریں بھلے آپ ساتھ ہوں یا نہ ہوں۔