گجرات: 5 بھائی ایک ہی ضلع سے الیکشن میں قسمت آزمائیں گے

01-13-2024

(ویب ڈیسک) گجرات سے 5 بھائی ایک ہی ضلع سے الیکشن میں قسمت آزمائیں گے۔

عام انتخابات میں بڑے بھائی چودھری عابد رضا قومی اسمبلی کے لئے میدان میں ہیں جبکہ ان کے 4 چھوٹے بھائی صوبائی اسمبلی کے لئے میدان میں اتریں گے۔ مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر چودھری عابد رضا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ چودھری شبیر رضا، چودھری نعیم اور چودھری شاہد صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28 سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔ دوسری جانب چودھری محمد علی پی پی 33 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔