اسلام آباد پولیس نے بغیر وارنٹ میرے گھر چھاپہ مارا، عمر ایوب

01-13-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے میرے گھر پر بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عمر ایوب نے کہا کہ اس عمل کی جتنی ہو سکے سخت مذمت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فاشسٹ حکومت کی جانب سے کیا جا رہا ہے اور یہ سب اس لئے کیا جا رہا ہے کیونکہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں۔ دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عمر ایوب کے گھر اسلام آباد پولیس نہیں گئی، عمر ایوب کے گھر پولیس جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔