کاغذات مسترد کرنے کیخلاف مونس کی درخواست مسترد، قیصرہ الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت

01-13-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف مونس الہٰی کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنا دیا جس میں عدالت نےکاغذات نامزدگی مسترد کرنےکے خلاف مونس الہٰی کی درخواست مسترد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے آر او اور  ایپلٹ ٹربیونل کا کاغذات مسترد کرنےکا فیصلہ برقراررکھا تاہم عدالت نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کو دونوں حلقوں این اے 64 اور پی پی 32 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ واضح رہےکہ مونس الہٰی نے این اے 64، 69 اور پی پی 32، 34 سےکاغذات نامزدگی مسترد ہونےکو چیلنج کیا تھا۔