آئی جی پنجاب کے پولیس افسران کے ہمراہ تھانوں کے دورے، تعمیراتی کاموں کا جائزہ
01-13-2024
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ مختلف تھانوں کے دورے کئے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے رائیونڈ سٹی پولیس سٹیشن کی انسپکشن کی۔ مکمل ہونے والے کام کا معائنہ کیا، فرنیچر سمیت دیگر سہولیات بارے ہدایات دیں۔ انہوں نے شادمان میں زیر تعمیر پولیس خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے آئی جی پنجاب کو ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس خدمت مرکز شادمان کے تعمیراتی کام 31 جنوری تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب سی آئے اے پولیس سٹیشن چوہنگ پہنچے۔ سی آئی اے آرگنائزڈ کرائم بلڈنگ کا بھی دورہ کیا، پیشہ ورانہ امور کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں آئی جی پنجاب کی تھانہ لوئر مال آمد، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب حکومت کے تعاون سے لاہور سمیت صوبہ بھر کے پولیس دفاتر، تھانوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، پولیس انفراسٹرکچر میں بہتری، جدید سہولیات کی فراہمی سے سروس ڈلیوری کا عمل تیز ہوا ہے۔ ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا ، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر اور دیگر افسران آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔