انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سیکٹر میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ
01-13-2024
(ویب ڈیسک) حکومت کی بہتر پالیسیوں کے باعث پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سیکٹر میں برآمدات 13 فیصد بڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق فری لانسرز اور سٹارٹ اپس کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ نگران وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ دنیا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہے جس کی وجہ سے کاروبار میں ڈیجیٹل معیشت کی اہمیت بڑھی ہے، نگران حکومت کے اس حوالے سے کئے گئے اقدامات بھی برآمدات میں اضافے کا ثبوت ہیں، ان اقدامات کے باعث بے روزگاری میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ ڈاکٹر عمر سیف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں جدت اور سسٹم کو ریفارمز کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم نئے لوگ شامل کریں تاکہ اس شعبے میں آگے بڑھ سکیں۔