نیشنل کالج آف آرٹس کے بیچلرز ڈگری اور ایم اے ویژول آرٹ ڈگری شو کا آغاز

01-13-2024

(لاہور نیوز) نیشنل کالج آف آرٹس کے بیچلرز ڈگری اور ایم اے ویژول آرٹ ڈگری شو کا آغاز ہو گیا۔ ایونٹ شروع ہوتے ہی رونقیں لگ گئیں۔

نیشنل کالج آف آرٹس کے ڈگری شو میں طلبہ کی صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں۔ ایم اے ویژول آرٹ کا ڈگری شو این سی اے ٹولنٹن بلاک جبکہ بیچلرز ڈگری پروگرامز کا شو این سی اے میں منعقد کیا گیا۔ فائن آرٹ، ویژول کمیونیکیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن، فلم اینڈ ٹیلی ویژن سمیت دیگر شعبوں کے طلبہ نے اپنے تھیسس پیش کئے۔ مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ کے فن پاروں کی نمائش ہر آنکھ کو بھا گئی۔ طلبہ نے کہا کہ ایسے ایونٹس میں صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملتا ہے۔ نیشنل کالج آف آرٹس کا ڈگری شو 21 جنوری تک جاری رہے گا۔