سردی کی شدید لہر ، نمونیہ کے کیسز میں اضافہ
01-13-2024
(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت بڑھنے سے نمونیہ کے کیسز میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں نمونیہ کے دو کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 1 ہفتے کے دوران لاہور میں نمونیہ 19 افراد کی زندگیاں نگل گیا۔ پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد نمونیہ کے باعث جان بحق ہوئے جبکہ 7 روز کے دوران نمونیہ نے 55 افراد کی زندگیاں نگل لیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی۔