پاکستان نے ٹی20 کرکٹ کی کامیاب ترین اوپننگ جوڑی توڑ دی
01-13-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان نے ٹی20 کرکٹ کی کامیاب ترین اوپننگ جوڑی توڑ دی۔
بابراعظم اور محمد رضوان نے 51 اننگز میں 48.97کی اوسط اور 7.92 کے رن ریٹ سے 2400 رنز جوڑے، سب سے بڑی شراکت ناقابل شکست 203 کی رہی، دونوں نے 8 سنچری اور 9 نصف سنچری کے آغاز فراہم کیے۔ گزشتہ روز آکلینڈ میں مہمان ٹیم نے سٹرائیک ریٹ میں مزید بہتری کیلئے محمد رضوان کے ساتھ صائم ایوب کو میدان میں اتارا جو 8 گیندوں پر 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، اوپننگ شراکت 33 رنز کی رہی۔