"کبھی نہیں کہا! بالکل جعلی پوسٹ بناکر شیئر کی گئی‘‘
01-13-2024
(ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کے حوالے سے اپنے نام سے منسوب من گھڑت الزامات کی تردید کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر سابق آسٹریلوی اوپنر ایڈم گلکرسٹ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوشل میڈیا پیج نے میرے نام سے منسوب من گھڑت اقتباسات پھیلائے جسکی مذمت کرتا ہوں، “میں نے ایسا کبھی نہیں کہا۔ بالکل جعلی پوسٹ بناکر شیئر کی گئی‘‘۔ انہوں نے لکھا کہ رواں سیزن میں پاکستان نے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور میزبان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں میں تقریباً جیت کے قریب بھی تھا۔ گزشتہ دنوں وائرل ہونے والے سابق آسٹریلوی کرکٹر کے نام سے منسوب بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم کو آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی بدترین ایشیائی ٹیم ہے۔