ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ صائم ایوب کے نام

01-13-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں فیلڈرز نے 4 کیچز گرائے لیکن صائم ایوب نے میچ میں 4 کیچز لے کر قومی ٹیم کے لیے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

صائم ایوب ایک میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچ کرنے والے فیلڈر بن گئے، عالمی ریکارڈ میچ میں 5 کیچز کا ہے۔ میچ میں صائم ایوب نے 4 کیچز کیے جو ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں کسی بھی پاکستانی فیلڈر کا نیا ریکارڈ ہے، اس سے پہلے یاسر شاہ نے 3 کیچز کا ریکارڈ بنایا تھا۔ ایک میچ میں سب سے زیادہ 5 کیچز کرنے کا عالمی ریکارڈ مالدیپ کے ڈبلیو جے مالنڈا کے پاس ہے۔