محسن نقوی کا رات گئے نئے راوی پل پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ
01-13-2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے نئے راوی پل پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے نائٹ شفٹ میں پل کی تعمیر کیلئے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے راوی پل منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے شدید سردی میں رات گئے عوامی پراجیکٹ پرکام کرنے والے مزدوروں کو شاباش دی۔ انہوں نے پل کی جلد تعمیر کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پائلنگ ورک کو سپیڈ کے ساتھ آگے بڑھایا جائے، نئے راوی پل پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کنٹریکٹر کوتعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے اس منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے، نئے راوی پل کی تعمیر سے لاہور کی داخلی و خارجی ٹریفک کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی ہوگی۔