پاکستان سپر لیگ 9 کا شیڈول جاری، 17 فروری کو پہلا ٹاکرا
01-12-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا۔
کراچی کا نیشنل بینک سٹیڈیم پلے آف اور فائنل سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا، ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، دونوں ٹیمیں دو دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ شائقین کرکٹ کا مقبول ترین ایونٹ 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔