مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں قومی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کر دیں
01-12-2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں قومی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کر دیں۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 118 سے حمزہ شہباز شریف، این اے 119 سے مریم نواز، این اے 120 سے سردار ایاز صادق، این اے 121 سے شیخ روحیل اصغر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ این اے 122 سے خواجہ سعد رفیق، این اے 123 سے شہباز شریف، این اے 124 سے رانا مبشر اقبال، این اے 125 سے محمد افضل، این اے 126 سے ملک سیف الملوک کھوکھر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ این اے 127 سے عطا اللہ تارڑ، این اے 129 سے حافظ میاں محمد نعمان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ PML-N NA Candidates (Electi... by Farhan Nazir