گزشتہ سال کتنے لاکھ پاکستانیوں نے روزگار کیلئے اپنے ملک کو خیر باد کہا؟بڑی تعداد سامنے آگئی

01-12-2024

(ویب ڈیسک)2023 میں پاکستانی نوجوانوں کی ریکارڈ تعداد روزگار کیلیے وطن چھوڑ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران 8 لاکھ 62625 شہریوں نے بیرون ملک روزگار کیلئے خود کو رجسٹر کروایا، جبکہ سال 2022 میں 8 لاکھ 32339 پاکستانی روزگار کیلیے بیرون ملک گئے، 2015 میں روزگار کیلیے ملک چھوڑنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 46571 تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک چھوڑنے والوں میں 3 لاکھ 85892 کا شعبہ لیبر سے تھا، دیگر ملک چھوڑنے والوں میں 196575 ڈرائیورز، 8741 انجینئرز، 7390 اکاونٹنٹ، 3486 ڈاکٹرز، 1533ٹیچرز شامل ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق بیرون ملک جانے والوں میں  22760 تعلیم یافتہ، 45687 اپنے شعبوں میں مہارت کے حامل تھے۔