کورونا کے دوران کئی لوگوں نےیہ کام کرنے کی کوشش کی،اداکارہ نازش جہانگیر کیساتھ کیا ہوا؟جانئے

01-12-2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دنوں میں کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران اُن کے ساتھ فلرٹکرنے کی کوشش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران  نازش جہانگیر کا عالمی وبا کورونا وائرس کا وقت یاد کرتے ہوئے کہناتھاکہ میں نے ماہرِ نفسیات کے شعبے میں اپنی تعلیم مکمل کی ہے تو میں نے کورونا کے دنوں میں سوشل میڈیا پر کئی آن لائن سیشن کیے جس میں لوگوں کے نفسیاتی مسائل سُنے اور اُن مسائل کو حل کرنے کی کوشش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ میں انسٹاگرام پر مریض کے ساتھ 40 سے 45 منٹ کا آن لائن سیشن کرتی تھی، اس دوران کئی مردوں نے میرے ساتھ فلرٹ کرنے کی کوشش کی۔ نازش جہانگیر کا مزید کہناتھا  کہ میں ایک سیشن کا پانچ ہزار روپے لیتی تھی، میں نے دو سے تین مریضوں کے نفسیاتی مسائل حل بھی کیے اور وہ لوگ آج بھی میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔