یمنیٰ زیدی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا
01-12-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا اپنی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر ردعمل سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق یمنیٰ زیدی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے ڈانس کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈانس کرنا بہت پسند ہے،اداکارہ نے خود ہی اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈانس بھی بہت اچھا کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ 2023کے آخر میں یمنیٰ زیدی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُنہوں نے اپنے قریبی رشتہ دار کی شادی میں اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کے گانے ’شیندی‘ پر ڈانس کیا تھا۔یمنیٰ زیدی کے ڈانس کو شادی کی تقریب میں موجود مہمانوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا ۔