پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
01-12-2024
(لاہور نیوز) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہو گیا۔ پی ایچ اے کی جانب سے ایل ڈی اے اور واسا کو مبینہ طور پر نوازا گیا۔
پی ایچ اے نے میگا پراجیکٹس کے عوض دیگر اتھارٹیز سے شجرکاری کے پیسے وصول نہ کئے۔ 51 کروڑ 38 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری نہ ہونے سے پی ایچ اے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایل ڈی اے نے ماضی میں میگا پراجیکٹس بنائے مگر پیسے نہ دئیے۔ میٹرو بس، کلمہ چوک فلائی اوور و انڈر پاس اور اورنج ٹرین کے ہارٹی کلچر کے فنڈز نہ دئیے۔ جیل روڈ سگنل فری کوریڈور ، کینال روڈ توسیع اور بیجنگ انڈر پاس کے ہارٹی کلچر فنڈز بھی نہ ملے۔ آڈیٹر جنرل کے اعتراضات کے باوجود پی ایچ اے نے ریکوری نہ کی۔ پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وصولیوں کا معاملہ پنجاب حکومت کے سامنے اٹھایا گیا ہے ، پنجاب حکومت کو فنڈز کے اجراء کی سفارش کی ہے۔