ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے وزیر اعظم سے بات کروں گا: گورنر سندھ

01-12-2024

(لاہور نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ پریمیئر لیگ کی فرنچائز کے سربراہوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ پریمیئر لیگ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس طرح کے ایونٹس ٹیلنٹ ابھارنے میں اہم ثابت ہوتے ہیں، ایس پی ایل کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال کرنے کیلئے وزیر اعظم سے بات کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عارف ملک اور اسلم ملک کھیلوں کیلئے مثبت سوچ رکھتے ہیں، سندھ میں کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے عارف ملک ضرور کام کریں گے، روڈ شوز میں لوگوں کو بتایا کہ اس لیگ میں نوجوان کرکٹرز کھیلیں گے، جاوید میانداد، معین خان اورعبدالرزاق جیسے لیجنڈز پاکستان میں پیدا ہوئے۔