شفقت محمود کا کسی بھی حلقہ سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

01-12-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کسی بھی حلقہ سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ، انتخابات سے دستبردار ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ایکس پر اپنے پیغام میں رہنما تحریک انصاف شفقت محمود نے کہا کہ میں نے این اے 128 اور پی پی 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، اب میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ میں کسی بھی سیٹ سے امیدوارنہیں ہوں، اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔