آئی ایم ایف پروگرام کی تمام شرائط پر پورا اتر رہے ہیں: نگران وزیر خزانہ

01-12-2024

(لاہور نیوز)نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی تمام شرائط پر پورا اتر رہے ہیں۔

این سی جی سی ایل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے، این سی جی سی ایل پروگرام کا آغاز میرے لئے قابل فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایز کیلئے پاکستان کی پہلی خصوصی کریڈٹ گارنٹی کمپنی متعارف کرا دی، این سی جی سی ایل مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر مارکیٹ میں کریڈٹ کی دستیابی یقینی بنائے گی۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کا مجموعی پرائیویٹ کریڈٹ 5.2 فیصد ہے،انقلابی اقدام کا مقصد چھوٹے کاروباروں کے لئے سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔