الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات کی مکمل فہرست جاری کر دی
01-12-2024
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشانات کی مکمل فہرست جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیں، سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے الگ الگ فہرستیں جاری کی گئی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے لئے 145 انتخابی نشان مخصوص، بلا کا نشان انتخابی فہرست میں موجود نہیں، آزاد امیدواروں کے لئے 177 انتخابی نشان بھی فہرست میں مخصوص کر دئیے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 329 انتخابی نشانوں کی فہرست ریٹرننگ آفیسروں کو بھیج دی گئی، امیدواروں کو کل انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔