فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
01-12-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات مسترد کئے، ایپلٹ ٹریبونل نے قانون کے تقاضے پورے کئے بغیر اپیل مسترد کر دی۔ فواد چودھری کے وکیل نے کہا کہ فواد چودھری اس وقت حراست میں ہیں، دستخط کے لئے سہولت نہیں دی جا رہی، ایف بی آر کے تمام کاغذات منسلک کئے گئے ہیں، جائیداد کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔ وکیل نے کہا کہ فواد چودھری نے اپنی بیوی حبا چودھری کو پاور آف اٹارنی سائن کر کے دیا ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو درخواست دی جاتی ہے، پھر جیل جا کر کاغذات سائن کروائے جا سکتے ہیں، انہوں نے نہ اسٹامپ سائن کروایا نہ کوئی پیپر، اس حوالے سے مکمل قانون موجود ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ اپنے اثاثے امیدوار کو خود بتانے ہوتے ہیں اور کاغذات پر سائن امیدوار کے ہونے چاہئیں۔