لمز یونیورسٹی نے شہدا پولیس کے بچوں کیلئے ٹیکنیکل کورسز کا آغاز کر دیا

01-12-2024

(لاہور نیوز) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) نے پولیس ملازمین اور شہدا پولیس کے بچوں کیلئے جدید ٹیکنیکل کورسز کا آغاز کر دیا۔

لمز یونیورسٹی نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائننگ اور موبائل ایپ ڈویلپمنٹ سمیت 14 سے زائد کورسز کا شیڈول جاری کر دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے نامور تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں، 6 ہفتے کے جدید تربیتی کورسز میں پولیس ملازمین کے بچوں کو تکنیکی مہارت سکھائی جائے گی، کورسز مکمل کرنے والے بچوں کی فیس پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے ادا کی جائے گی، پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے محنتی اور پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کی معاونت کیلئے مزید اقدام جاری رہیں گے۔