گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سینڈیکیٹ اجلاس کے باہر اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

01-12-2024

(لاہور نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اساتذہ کا صبر جواب دے گیا۔ اساتذہ نے سینڈیکیٹ اجلاس چھوڑ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم قانونی طریقے سے ٹیچر بھرتی ہوئے ہیں، ہمیں جوائننگ نہیں دینے دی جا رہی، تین ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں ملیں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اچانک اجلاس سے پہلے سینڈیکیٹ کے تین ارکان کی رکنیت ختم کرکے نئے ممبرز نامزد کر دیئے گئے۔