این اے 121: ن لیگ کا ٹکٹوں کی تقسیم کا مسئلہ حل
01-12-2024
(لاہور نیوز) عام انتخابات کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 121 میں ن لیگ کی ٹکٹ کی تقسیم کا معاملہ حل ہو گیا۔
مسلم لیگ ن نے لاہور کے حلقہ این اے 121 سے شیخ روحیل اصغر کو ٹکٹ جاری کردیا، سینئر رہنما سردار ایاز صادق کو مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے ٹکٹ دے دیا گیا۔ لیگی رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ نے حلقہ این اے 120 سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، سہیل شوکت بٹ مسلم لیگ ن کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 151 سے انتخابی دنگل میں اتریں گے۔ اس کے علاوہ پی پی 171 سے مہر اشتیاق احمد ،این اے 129 سے حافظ نعمان جبکہ ملک غلام حبیب اعوان پی پی 154سے ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔