عام انتخابات کے لیے لاہور کی ابتدائی پولنگ سکیم تیار

01-12-2024

(لاہور نیوز)عام انتخابات کے لیے لاہور کی ابتدائی پولنگ سکیم تیار کرلی گئی۔

لاہور نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق لاہور کی  قومی اسمبلی  کی 14 اور پنجاب اسمبلی  کی  30  سیٹوں کےلئے  68لاکھ 58ہزار 95 شہری ووٹ ڈالیں گے،  لاہور میں مرد ووٹرز کی تعداد 36لاکھ 36ہزار 253 جبکہ  خواتین ووٹرز   32لاکھ 21ہزار 842 ہیں ۔ ووٹرز کے اعتبار سےلاہور کا  سب سے بڑا حلقہ این اے 118 ہوگا  جہاں  7لاکھ 35ہزار 251  افراد  حق رائے دہی استعمال کریں گے اورسب سے چھوٹے حلقے این اے 124 میں 3 لاکھ10 ہزار 116 ووٹرز ہیں جبکہ سب سے بڑ ے   صوبائی حلقے   پی پی 147    میں  3لاکھ 68 ہزار998  شہری ووٹ  ڈالیں  گے۔ شہر میں 4 ہزار 354 پولنگ  سٹیشنز  اور 12 ہزار 991 پولنگ بوتھ بھی قائم کیے جائیں گے  جبکہ الیکشن کمیشن لاہور کےلئےحتمی پولنگ  سکیم بعد میں جاری کرے گا۔