نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج

01-12-2024

(لاہور نیوز) قائد ن لیگ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے130سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ  ٹریبونل نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل خارج کی، نواز شریف تاحیات نااہل ہیں، الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ نواز شریف کے کاغذات منظور کرنے کے بعد آیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق نواز شریف کیس پر نہیں ہوتا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ لیگی قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دے۔