نسیم شاہ کی نیٹ میں واپسی ہو گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
01-12-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر نسم شاہ کے مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی ،سٹار فاسٹ باؤلرکی نیٹ میں واپسی ہو گئی ہے ، وہ بہت ہی شاندار انداز میں گیند بازی کر رہے ہیں اور انہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف بھی محسوس نہیں ہوئی ۔
پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کے آغاز میں اب بس کچھ ہی ہفتے باقی ہیں اور نسیم شاہ کی نیٹ میں واپسی کرکٹ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر ثابت ہو گی ۔ نسیم شاہ نے نیٹ میں باؤلنگ کرواتے ہوئے اپنی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی جو کہ شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔نسیم شاہ نے ویڈیو میں ’ الحمد اللہ ‘ کا کیپشن بھی درج کیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نسیم شاہ کو ایشیا کپ 2023 کے دوران کندھے کی انجری ہوئی تھی جس کے بعد ان کی سرجری ہوئی اور پھر انہوں نے ری ہیب پروگرام مکمل کیا ، چار مہینے کے بعد اب وہ پوری قوت کے ساتھ نیٹ میں واپس آ چکے ہیں اور آوٹ سوئنگ کرتے دکھائی دیئے ۔ نسیم شاہ پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے ،بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں ان کی شدید کمی محسوس کی گئی ۔