ماورا حسین کے انڈونیشیا میں سیاحتی مقامات پر سیر سپاٹے،تصاویر وائرل

01-12-2024

(ویب ڈیسک) خوبروپاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی انڈونیشیا کے سیاحتی مقامات پر سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

حال ہی میں اداکارہ ماورا حسین نے انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں اپنی سہیلیوں کومل اور سارہ کے ساتھ چھٹیاں گزارتے تصاویر و ویڈیوز جاری کیں۔ مذکورہ تصاویر میں اداکارہ کو خوشگوار موڈ میں دوستوں کے ہمراہ بالی کے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصاویر میں اداکارہ کہیں دوستوں کے ہمراہ ہوٹل میں کھانا کھانے میں مصروف نظر آرہی ہیں تو کچھ تصاویر میں ماورا کو ساحل سمند پر بنے ریستوران میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔