محسن نقوی کا پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی کا دورہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار ناراضگی
01-12-2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی کا دورہ کیا، اس دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور ٹائلز وکاؤنٹرزپر مٹی،داغ و دھبے دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کنٹریکٹر،محکمہ تعمیرات ومواصلات کے حکام اور ایم ایس کو طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے ایم ایس سے استفسار کیا کہ ایم ایس صاحب صفائی کی صورتحال اتنی خراب کیوں ہے؟ نئی ایمرجنسی میں صفائی کے انتظامات کسی طور پر بھی تسلی بخش نہیں۔ وزیراعلیٰ نے فوری طور پر کمشنر کو بھی بلا لیا اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ صفائی کے انتظامات کو فی الفور بہتر بنانے کی ضرورت ہے، نئی ایمرجنسی میں صفائی کی یہ صورتحال کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وہیل چیئر پر مریض کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔