سٹاک مارکیٹ میں دوبارہ سے تیزی، انٹربینک میں ڈالر سستا
01-12-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مثبت رجحان برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 576 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 194 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 697 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار 617 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب امریکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 36 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔