جنت مرزا کی سیاہ لباس میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

01-12-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے سیاہ لباس میں دلکش اداؤں کیساتھ حسن کے جلوے بکھیر کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن پر مداح فریفتہ ہوگئے۔ مذکورہ تصاویر میں جنت نے سردی کی مناسبت سے میک اپ کر رکھا تھا، اسموکی آئیز، سُرخ بلش آن، گلابی لپ اسٹک نے ان کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔ اپنی لُک کو مزید قابلِ دید بنانے کے کیلئے جنت مرزا نے ہلکی جیولری کا بھی استعمال کیا،  ٹک ٹاکر نے بڑے نگوں والی بالیاں اور ایک ہاتھوں پر سیاہ جالی دار دستانہ پہن رکھا ہے۔ ٹک ٹاکر کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جبکہ ان کے مداح مذکورہ تصاویر پر جنت کی تعریفوں کے پل باندھتے دکھائی دے رہے ہیں۔