بادامی باغ: گھر میں آتشزدگی، کمسن بچی جاں بحق،2 افراد زخمی
01-12-2024
(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 2 افراد جھلس گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاری اڈا کے قریب بادامی باغ کے علاقے میں گھر میں کوئلہ جلانے کے باعث آگ لگ گئی، آتشزدگی سے تین سالہ کمسن بچی جاں بحق جبکہ دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق بچی کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں 70سالہ محمد جاوید اور 12 سالہ غلام دستگیر شامل ہیں۔