پنجاب میں سردی کی شدید لہر، سکولوں میں یونیفارم پہننے کی پالیسی نرم

01-12-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں سردی کی شدید لہر کے باعث حکومت نے یونیفارم پہننے کی پالیسی نرم کردی، اس جنوری اور فروری میں سرکاری اور نجی سکولوں میں یونیفارم پہننا لازمی نہیں ہوگا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو جاری مراسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہا ہےکہ سرکاری اور نجی سکولوں کے طلبا و طالبات کوئی بھی گرم کپڑے پہن کر سکول آ سکتے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سردی کے پیش نظر طلبا سویٹر، بلیزر، کوٹ، جیکٹ، کیپ، جرابیں اور کوئی بھی بوٹ پہن کر سکول آسکتے ہیں ۔ مراسلے کے مطابق سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔