بلاول بھٹو کی چودھری محمد سرور سے ملاقات، بھائی کی وفات پر تعزیت
01-11-2024
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ڈیفنس میں سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ان کے بھائی چودھری محمد رمضان کے انتقال پر تعزیت کی، بلاول بھٹو نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ بلاول بھٹو نے چودھری محمد سرورکا این اے 127 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق گورنر پنجاب کی ملاقات کے موقع پر پی پی پی کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری بھی موجود تھے۔