سرفراز احمد نے نوجوان کرکٹرز کو خاموشی کیساتھ کھیلنے کا مشورہ دے دیا
01-11-2024
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو مشورہ ہے کہ خاموش ہوکر کرکٹ کھیلیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایک تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا آسان کام نہیں ہے، ذرا سی غلطی پر کپتان کو ہٹادیا جاتا ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کوکپتان بنایا ہے تو انہیں وقت بھی دینا چاہیے، شان مسعود نےآسٹریلیا کیخلاف اچھی کپتانی کی، پلینگ الیون کا انتخاب کرنا ٹیم مینجمنٹ کا کام ہے۔