ڈسکوز کو فوج کے حوالے نہیں کیا جا رہا: وزارت توانائی
01-11-2024
(لاہورنیوز) وزارت توانائی کے مطابق ڈسکوز کو فوج کے حوالے نہیں کیا جا رہا۔
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 5 سو 80 ارب روپے کے نقصانات ہیں، ڈسکوز کو کسی ادارے کے حوالے کیا جا رہا ہے نہ پرائیوٹائزیشن پلان واضح ہے۔ ڈسکوز کو ریاست کے کسی بھی ادارے کے حوالے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، ڈسکوز میں پرفارمنس مینجمنٹ یونٹس بنائے جائیں گے، ان یونٹس کے سربراہ حاضر سروس بریگیڈیئر ہوں گے۔